Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
فٹ بالکھیل

پی ایف ایف نے شام کیخلاف ایشین کپ 2027 کوالیفائر کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف)  شام کے خلاف ایشین کپ 2027 کوالیفائر کے پہلے اوے میچ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔

ممکنہ کھلاڑیوں میں گول کیپرز یوسف بٹ، ثاقب حنیف، عبدالباسط اور آدم خان اور ڈیفنڈرز میں عبداللہ اقبال، عیسیٰ سلیمان، حسیب خان اور جنید شاہ شامل ہیں۔

ڈیفنڈرز میں مامون موسیٰ، محمد فضل، عبدالرحمان اور وقار احتشام بھی شامل ہیں جبکہ مڈ فیلڈرز میں عالمگیرغازی، علی عزیر، علی ظفر اور محمد عمر حیات ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

مڈفیلڈرز راہس نبی، توقیر الحسن، عمیر علی اور معین احمد بھی ممکنہ اسکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ ممکنہ کھلاڑیوں میں عبدالصمد، شائق دوست اور محمد عدیل یونس بھی شامل ہیں۔

پی ایف ایف کے مطابق فارورڈ میں فرید اللہ، ہارون حامد، عمران کیانی اور میکال عبداللہ ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

کوالیفائر میچ 25 مارچ کو سعودی عرب کے شہر الاحساء میں کھیلا جائے گا۔

Related posts

پریزیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں 3گیندوں پر4 وکٹیں گرنےکا منفرد واقعہ

محمد نوید

ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کافی متوازن ہے، امید ہے اچھے نتائج آئیں گے: اسد شفیق

محمد نوید

پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

محمد نوید

Leave a Comment