Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

تھوک سے بال چمکانے پر عائد پابندی ختم ہونے سے پاکستانی بولرز خوش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز نے بال چمکانے کے لیےتھوک پر پابندی ختم ہونے کو بولرز  کے لیے خوش آئند قرار دے دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  کی جانب سےکووڈ  19 کے دوران بال چمکانے کے لیےتھوک پر پابندی لگائی تھی جس کے بعد گزشتہ 5 برس سے انٹرنیشنل کرکٹ میں  فاسٹ بولرز بال تھوک کی بجائے پسینے سے چمکاتے ہیں تاہم اب بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل کیلئے بال پر تھوک لگانے کی پابندی ختم کردی ہے۔

قومی فاسٹ بولرز کی رائے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ’پابندی کی وجہ سے بال کو سب بولرز پسینے سے  چمکاتے ہیں لیکن  تھوک سے بال جلدی چمکتا ہے، اگر تھوک لگانے کی اجازت ملتی ہے تو ایک طرف سے اچھے طریقے سے بال چمکے گا لیکن اس  کے باوجود بولنگ اچھی کرنا ہوگی کیوں کہ  صرف بال چمکنے سے بہترین بولنگ نہیں ہو گی‘۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ اس پابندی کے ختم ہونے سے  زیادہ فرق تو نہیں ہوگا لیکن ریورس کے لیے ایک طرف سے گیند زیادہ پرانا نہیں ہوگا‘۔

فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے جیو نیوز کو بتایا کہ’  بال پر تھوک کا استعمال ہمارے لیے مددگار ثابت ہو گا‘۔

آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا کہ ’کووڈ  کی وجہ سے بال پر تھوک لگانے کی پابندی لگی، پسینے کی نسبت تھوک سے جلد اور زیادہ بال چمکتا ہے، کہا جا رہا ہے کہ پہلے جیسی بولنگ نہیں ہورہی اب تھوک کی اجازت ملتی ہے تو پہلے جیسی بولنگ ہوگی جیسے پہلے کرکٹ ہو رہی تھی ویسے ہونا شروع ہو جائے گی‘۔

اس کے علاوہ نوجوان فاسٹ بولر عاکف جاوید نے کہا کہ’ کووڈ کی وجہ سے تھوک لگانا بند ہوا تو بولرز کو مشکل ہوئی،  بال کے دونوں طرف پسینے لگانے سے ریورس ہونا کم ہوگیا تھا، اب اگر اجازت مل گئی تو بولرز کو مدد ملے گی اور  ریورس سوئنگ ہو گی‘۔

Related posts

پی ایف ایف کو ساف انڈر 17 ایونٹ کیلئے این او سی کے حصول میں مشکلات کا سامنا

محمد نوید

شاہین آفریدی مانچسٹر یونائیٹڈ کی آفیشل کٹ لانچ کرنیوالے پہلے مسلم اور پاکستانی بن گئے

محمد نوید

چیمپئنز ٹرافی 2025: پی سی بی نے کونسے 3 وینیوز تجویز کیے؟

محمد نوید

Leave a Comment