Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

پاکستانی کرکٹرز آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کا حصہ بن گئے، کون کس ٹیم میں کھیلے گا؟

پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز آسٹریلوی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کا حصہ بن گئے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور بیٹرز بابر اعظم اور محم رضوان کو مختلف فرنچائزز نے منتخب کیا اور تینوں کھلاڑی پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب ہوئے۔

پہلی بار لیگ کھیلنے والے شاہین آفریدی کو برسبین ہیٹ نے منتخب کیا  جب کہ حارث روف ایک بار پھر میلبرن اسٹارز کی جانب سے کھیلیں گے۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو  میلبرن رینیگیڈز نے منتخب کیا ہے، اسی ٹیم میں پاکستان کے حسان خان بھی ہیں جسے  میلبرن رینیگیڈز نے منتخب کیا۔

پاکستان کے شاداب خان کو سڈنی تھنڈر نے ٹیم کا حصہ بنا لیا، اس کے علاوہ بابر اعظم کی پہلے ہی سڈنی سکسرز کے ساتھ سائننگ ہو چکی ہے، بابر سڈنی سکسرز کی جانب سے بی بی ایل کھیلیں گے۔

فاسٹ بولر حسن علی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی جانب سے بی بی ایل کھیلیں گے۔

Related posts

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستانی جوڑی نے تاریخ رقم کر دی

محمد نوید

سابق کپتان بابر اعظم نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو اپنی شرٹ کیوں دی؟

محمد نوید

ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا

محمد نوید

Leave a Comment