Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فتح کے بعد جنوبی افریقی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بھی بہتری

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح جنوبی  افریقا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری آگئی۔

آئی سی سی نے  ٹیسٹ فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی جس کے تحت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے مین آف دی میچ ایڈن مارکرم رینکنگ میں  7 درجے بہتری کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

رینکنگ میں  انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے،  نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 2 درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے سعود شکیل ایک درجے ترقی کے بعد نویں، محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد 16 ویں اور  بابر اعظم 21 ویں نمبر پر ہیں۔

بولرز رینکنگ

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا کی دوسری،  آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی تیسری اور پاکستان کے  نعمان علی 2  درجے بہتری کے بعد چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں اور  ناتھن لائن  بھی ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر آگئے ہیں۔ْ

آل راؤنڈرز رینکنگ

ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک3 درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

Related posts

چار ممالک کی ٹریول ایڈوائزریز، ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کا بنگلادیش میں انعقاد مشکل

محمد نوید

چیمپئنز ٹرافی: سیمی فائنل میں بھارت سے شکست پر آسٹریلوی کپتان نے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بتادیا

محمد نوید

بیلاروس کی ارینا سابالنکا نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

محمد نوید

Leave a Comment