Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیل

ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی کامیابی

ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے  اپنے سے بہتر رینکڈ ٹیم پیورٹو ریکو کو شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔

ازبکستان میں جاری ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پیر کو عالمی نمبر 19 پاکستان کا مقابلہ عالمی نمبر 13 پیورٹو ریکو سے تھا جس میں پاکستان نے ایک بار پھر بھرپور سبقت کا مظاہرہ کیا اور حریف کو 0-3 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی ۔

پاکستان کی جیت کا اسکور 25-20، 25-20 اور 25-15 رہا۔

پاکستان کی جانب سے یحییٰ ، عرفان، اجمل اور سعود نے شاندار کھیل پیش کیا۔

پاکستان گروپ مرحلے کا آخری میچ آج  ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا ۔گرین شرٹس پہلے ہی ایونٹ کے ناک آوٹ راؤنڈ میں جگہ بنا چکے ہیں۔

Related posts

پی ایس ایل 10کے پلے آف میچزکیلئے بیرون ملک نئے وینیوز کی تجویز

محمد نوید

اگلا ہدف ورلڈ چیمپئن شپ ہے: ارشد ندیم پُر عزم

محمد نوید

امریکا میں جاری اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے وسیم کھتری کی شاندار پرفارمنس

محمد نوید

Leave a Comment