پاکستانی اسکواش کھلاڑی مہوش علی کو ایشین جونئیر چیمپئن شپ میں میچ ہارنے پر نازیبا اشارہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔
مہوش نے ایشین جونئیر چیمپئن شپ کے راؤنڈ آف 16 میچ میں ہانگ کانگ کی پلیئر سے شکست کے بعد نازیبا اشارہ کیا تھا اور حریف پلیئر سے ہاتھ بھی نہیں ملایا تھا۔
پاکستانی اسکواش کھلاڑی مہوش علی کو نازیبا اشارہ کرنا مہنگا پڑ گیا اور ایشین اسکواش فیڈریشن نے مہوش علی پر چھ ماہ کی پابندی لگا دی۔