Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلکھیل

پاکستان کی فاطمہ نے ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر سب سے زیادہ پنچ مارنے کا عالمی ریکارڈ بنادیا

پاکستان کی فاطمہ نسیم نے ایک اور گینز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

فاطمہ نے دونوں ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر سب سے زیادہ پنچ مارنے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔ گینز ورلڈ ریکارڈ نے مارشل آرٹ کی کھلاڑی فاطمہ نسیم کو دونوں ہاتھوں میں انڈے پکڑ کر ایک منٹ میں کم سے کم 250 مکے مارنے کا ٹارگٹ دیا۔

فاطمہ نے ایک منٹ میں 302 فل ایکسٹینشن مکے کامیابی کے ساتھ ٹارگٹ پر ہٹ کیے اور انڈےبھی ٹوٹنے نہ دیے۔

گینز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیقی ای میل جاری کردی اور اپنی ویب سائٹ پر بھی اپ ڈیٹ کردیا۔ فاطمہ نسیم کے مطابق یہ اُن کا چھٹا گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ ہے۔

Related posts

دوسرا ون ڈے: بارش سے متاثرہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

محمد نوید

نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کو 50 رنز سے ہرا کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

محمد نوید

گولڈ میڈل جیت کر خاتون باکسر ایمان خلیف کا منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو منہ توڑ جواب

محمد نوید

Leave a Comment