Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

بھارت انگلینڈ میچ سے پاکستانی تماشائی کو باہر نکالنے کے واقعے پر لنکا شائر نے معافی مانگ لی

مانچسٹر کے  اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم سے  پاکستانی تماشائی کو باہر  نکالنے  پر انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب لنکا شائر  نے معافی مانگ لی۔

 چند روز قبل بھارت انگلینڈ ٹیسٹ میچ کے دوران ایک مداح کوپاکستانی ٹیم کی ٹی شرٹ پہننے پرگراؤنڈ سے نکال دیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لنکا شائر نے  اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم سے پاکستانی تماشائی  کے اخراج کے بعد   پیش آنے والی  ’کسی بھی پریشانی اور جرم کی وجہ سے‘ معافی مانگ لی ہے۔

اس حوالے سے شائق فاروق نذر نے کہا تھا کہ میں میچ دیکھ رہا تھا، سکیورٹی والوں نے پاکستانی شرٹ ڈھانپنے کو کہا، سکیورٹی والوں نے بولا شرٹ تبدیل کر لو یا گراؤنڈ سے چلے جاؤ۔

Related posts

عرفان پٹھان کو آئی پی ایل کے کمنٹری پینل سے باہرکر دیا گیا، وجہ بھی سامنے آگئی

محمد نوید

‘بھارت کو الگ گیندیں دی جارہی ہیں’، سابق پاکستانی کرکٹر کے الزام پر شامی کا سخت ردعمل

محمد نوید

ٹوکیو میں باکسنگ ایونٹ کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے 2 باکسر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

محمد نوید

Leave a Comment