Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اولمپکسکرکٹکھیل

اولمپکس 2028: مینز کرکٹ ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کا طریقہ طے، پاکستان اور نیوزی لینڈ ناخوش

لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کے فیصلوں کے تحت آئی سی سی نے مینز کرکٹ ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کا طریقہ طے کر لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی اولمپکس کے لیے ریجنل کوالیفائنگ فارمولا استعمال کرے گا، ایشیا، اوشنیا، افریقا اور یورپ ریجن سے ٹاپ رینک ٹیم کے براہ راست کوالیفائی کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میزبان کی حیثیت سے اولمپکس میں شرکت کرے گا ، چھٹی ٹیم کے کوالیفائی کرنے کا طریقہ کار ابھی طے کرنا باقی ہے، آئی سی سی کے اس فارمیٹ سے نیوزی لینڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ ناخوش ہیں۔

ریجنل ٹاپ ٹیموں کے فیصلے پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز نے تنقید کی، اس فارمولے کے تحت پاکستان ٹیم کا اولمپک میں براہ راست پہنچنا مشکل ہو جائے گا، پاکستان کی اس وقت آئی سی سی رینکنگ آٹھویں جب کہ بھارت کی پہلی ہے، ایشیا میں بھارت ٹاپ رینک ہونے کی وجہ سے براہ راست اولمپک میں کوالیفائی کرے گا۔

اوشنیا ریجن سے نیوزی لینڈ ٹیم عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر ہونے کے باوجود اولمپک میں کوالیفائی نہیں کرسکے گی،عالمی رینکنگ کی نمبر 2 ٹیم آسٹریلیا اوشنیا ریجن سے کوالیفائی کرے گا۔

امریکا میزبان ہونے کے ناطے رینکنگ میں 17 ویں نمبر پر ہونے کے باوجود کوالیفائی کرے گا اور یورپ سے گریٹ بریٹن کی ٹیم کوالیفائی کرے گی۔

انگلینڈاینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی گریٹ بریٹن کی ٹیم کی تشکیل کے لیے اسکاٹ لینڈ اور کرکٹ آئرلینڈ کے ساتھ بات چیت کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

128 سال بعد اولمپکس میں واپسی کرنے والے کرکٹ میں مینز اور ویمنز کی 6،6 ٹیمیں شرکت کریں گی، ویمنز ٹیموں کی کوالیفکیشن کا فیصلہ اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہوگا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے آئی سی سی کے ریجنل کوالیفائنگ فارمیٹ کی حمایت کی ہے۔

Related posts

پی سی بی نے محمد یوسف کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا، کونسی ذمہ داری دی جائیگی؟

محمد نوید

پیرس اولمپکس میں دیے جانے والے گولڈ میڈلز میں سونا کتنا ہے؟

محمد نوید

بیلی جین کنگ ٹینس کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، تاجکستان کو شکست دے دی

محمد نوید

Leave a Comment