Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

لیجنڈز لیگ کے مالک کا لائیو نشریات کے دوران پریزینٹر سے فلرٹ، ویڈیو وائرل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے مالک کی لیگ کے اختتام پر لائیو نشریات کے دوران  پریزینٹر سے فلرٹ کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کی مختلف ویڈیوز زیرگردش ہیں۔

ہفتے کو اختتام پذیر ہونے والی لیگ اے بی ڈی ویلیئرز کی شاندار پرفارمنس کے باعث جنوبی افریقا چیمپئنز کے نام رہی جب کہ پاکستان چیمپئنز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کے دروان جہاں شائقین کھلاڑیوں کی بہترین پرفارمنس سے لطف اندوز ہوئے وہیں لیگ کے اختتام پر لیگ کے مالک ہرشیت ٹومر کا تبصرہ سب کو حیران کر گیا۔

میچ کے اختتام پر خاتون پریزینٹر کرشمہ کوٹک نے ہرشیت ٹومر کا انٹرویو کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز لیگ کے کامیاب انعقاد پر کس طرح جشن منائیں گے؟

پریزینٹر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے لیگ کے مالک نے کہا کہ ایک بار جب یہ ختم ہوجائے تو میں شاید آپ کو پروپوز کرنے والا ہوں۔

لیگ کے مالک کا جواب سن کر پریزنٹر دنگ رہ گئی اور کہا کہ ’اوہ مائی گاڈ‘۔

ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے۔

Related posts

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری دیدی

محمد نوید

ورلڈ گیمز اسکواش میں پاکستان کے نور زمان کا کامیاب آغاز

محمد نوید

فارمولا ون 2026 سیزن کا آغاز، ٹیموں کی اصل طاقت کا پہلا امتحان آسٹریلیا میں ہوگا۔

محمد نوید

Leave a Comment