Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کے دوران لومڑی گھس آئی

لندن: کرکٹ کے گھر لارڈز میں میچ کے دوران گراؤنڈ میں لومڑی گھس آئی۔ 

کرکٹ کا گھر کہلائے جانے والے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں دی ہنڈرڈ کے میچ کے دوران لومڑی گھس آئی جس کے باعث لندن اسپرٹ اور اوول انونسیبلز کے درمیان میچ روکنا پڑا۔

اس انوکھے تماشائی نے لارڈز کے کرکٹ فینز کو دی ہنڈرڈ کے آغاز کے موقع پر تفریح مہیا کردی ، لومڑی کی آمد پر فینز شور مچاتے اور تالیاں بجاتے رہے جب کہ میچ کے دوران لومڑی کے بھاگنے سے 26 ہزار سے زائد تماشائیوں نے خوب لطف اٹھایا۔

لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے بعد لومڑی اسپرنٹ لگاتے ہوئے گراؤنڈ سے باہر نکل گئی جس پر فینز نے لومڑی کو وائلڈ وزیٹر قرار دیا۔

اس لو اسکورنگ میچ میں وائلڈ وزیٹر کی آمد کو سب سے پر کشش چیز قرار دیا گیا۔

 

Related posts

پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی ادائیگیاں تاحال نہ ہو سکیں

محمد نوید

وقار یونس نے نئے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

محمد نوید

ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈکے ممکنہ کھلاڑی کل اسلام آباد پہنچیں گے

محمد نوید

Leave a Comment