Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیل

بھارت کے 11 ریسلرز کو دھوکا دہی پر معطل کردیا گیا

ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا  نے  دھوکا دہی  پر  پکڑے گئے  11 ریسلرز  کو معطل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا نے جعلی برتھ سرٹیفکیٹ جمع کروانے پر 11 ریسلرز معطل کردیے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ  تصدیق میں 11 پہلوانوں کی عمر میں جعل سازی پکڑی گئی، پکڑے گئے ریسلرز کے برتھ سرٹیفکیٹ جعلی اور فوٹوشاپ کے ذریعے اپ ڈیٹ کیے گئے تھے  جب کہ کچھ کیسز میں پیدائش کے 12 سے 15 سال بعد برتھ سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔

ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے مطابق میونسپل کارپوریشن آف دہلی نے 95 ریسلرز کے برتھ سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی۔

ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کا کہنا ہے کہ ہم ایک صاف شفاف سسٹم چاہتے ہیں،  جعلی برتھ سرٹیفکیٹ جمع کروانے  پر 6 ریسلرز کو اب جبکہ باقی 5 کو پہلے معطل کیا جاچکا ہے۔

Related posts

ایشین والی بال نیشنزکپ: پاکستان نے چائنیز تائپےکو 2-3 سے شکست دے دی

محمد نوید

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج شروع ہوگی، مخصوص انکلوژرز میں داخلہ مفت

محمد نوید

پی سی بی بورڈ کا ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کے نام سے شرکت پرپابندی کا فیصلہ

محمد نوید

Leave a Comment