Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلکرکٹکھیل

ویرات اور روہت شرما کے ون ڈےکرکٹ سے الگ ہونے کی خبریں ایک بار پھرگرم

بھارتی کرکٹرز  ویرات کوہلی اور  روہت شرما کے ون ڈے کرکٹ سے الگ ہونے کی خبریں ایک بار پھر گردش کرنے لگیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی اور  روہت شرما کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2027 کھیلنے کا امکان نہیں ہے، جو  آسٹریلیا کیخلاف ان کی ممکنہ الوداعی سیریز ہو سکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ ٹیسٹ کی طرح ون ڈے ٹیم بھی نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل دیکھنا چاہتا ہے، ورلڈ کپ تک کھیلنے کی خواہش رکھنے کے لیے دونوں کرکٹرز کو دسمبر میں وجے ہزارے ٹرافی کھیلنا ہو گی جبکہ  اس سے قبل سال کے آغاز میں کرکٹرز کو رانجی ٹرافی بھی کھیلنے کا کہا گیا تھا اور  دونوں کرکٹرز رانجی ٹرافی کھیلنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائر ہو گئے تھے۔

 بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز کے نوجوان کرکٹرز پر مشتمل ٹیم رکھنے کی وجہ سے سینئر کرکٹرز  ون ڈے کرکٹ سے الگ ہو سکتے ہیں، ویرات کوہلی اور روہت شرما نے خاموشی اختیار رکھی تو سمجھا جائے گا وہ ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہو چکے ہیں جبکہ بھارت نے آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز اکتوبر میں کھیلنا ہے۔

Related posts

سابق بھارتی کرکٹر کے بیٹے نے جنس تبدیل کرالی

محمد نوید

ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی کامیابی

محمد نوید

کرکٹ ٹیم میں انتخاب اب ‘کیٹ واک’ کیطرح آسان نہیں بلکہ کانٹوں پر سفر جیسا ہوگا

محمد نوید

Leave a Comment