Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ایک بار پھر فلسطینیوں کی آواز بن گئے

آسٹریلوی کرکٹر  عثمان  خواجہ  ایک بار   پھر فلسطینیوں کی آواز  بن گئے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ کل پارلیمنٹ جاؤں گا جہاں غزہ پر بات کروں گا۔

عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ غزہ  پر بات کرنےکے بعد کھیلوں میں جوئے  پر بھی بات کروں گا۔

عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ  ہمیں بطور آسٹریلین اور سب سے اہم بطور انسان حق کے لیےکھڑا ہونا پڑےگا، معصوم بچوں کا قتل عام اور فاقہ کشی اب رکنی چاہیے۔

عثمان خواجہ نے مطالبہ کیا کہ  غزہ  میں مظالم  رکنے اور  امدادی سامان کی ترسیل کی اجازت تک ہمیں اسرائیل پر پابندی لگانی چاہیے، ہم کسی ایسے ملک کے ساتھ تجارت نہیں کرسکتے جو  انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی عزت نہ کرے۔

Related posts

پی سی بی اپنے مؤقف پر ڈٹ گیا، مائنس بھارت چیمپئنز ٹرافی کی تجویز بھی زیر غور

محمد نوید

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلش ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی سیریز سے باہر

محمد نوید

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا نے نیپال کو ایک رن سے ہرا دیا

محمد نوید

Leave a Comment