Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

کرکٹر عثمان خواجہ کی آسٹریلوی وزیراعظم سے ملاقات، غزہ میں مظالم رکوانے کی اپیل

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ایک بار پھر میں غزہ میں مظالم روکنے کی اپیل کردی۔

آسٹریلیا کے کرکٹر عثمان خواجہ نے  آسٹریلوی وزیراعظم اینتھونی البانیز سے ملاقات کی جس  کرکٹر نے غزہ کی صوتحال پر تبادلہ خیال کیا اور آسٹریلوی وزیراعظم سے  علاقے میں اسرائیلی مظالم رکوانے کی اپیل کی۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ آسٹریلیا کی حکومت اسرائیل اور نیتن یاہو پر پابندیوں میں اضافہ کرے، معصوم بچوں کے قتل عام اور امدادی سامان کی رسائی تک اسرائیل سے تجارت بند کی جائے۔

عثمان خواجہ نےکھیلوں میں بڑھتے جوئے کی لت پر بھی کر بات کرتےہوئے کہا کہ بچوں میں جوئے کا بڑھتا رجحان خطرناک ہے، 16 سال کے لڑکوں کےجوا کھیلنے کے اکاؤنٹس ہیں، حکومت کو کھیلوں میں جوئے پر مکمل پابندی لگانی چاہیے۔

واضح رہے کہ غزہ میں تقریباً 2 سال سے جاری اسرائیلی حملوں میں 62 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ ایک لاکھ 50 ہزار زخمی ہوئے۔

Related posts

نیوزی لینڈ سے میچ تاخیر کا شکار، افغان کرکٹ بورڈ حکام بھارتی اسٹیڈیم کی ناقص سہولیات پر ناراض

محمد نوید

جونز کریک اوپن اسکواش: پاکستان کے 2 کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

محمد نوید

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی گئی

محمد نوید

Leave a Comment