انگلینڈ کرکٹ میں ایک بار پھر جنسی ہراسانی کی گونج سنائی دی ہے جس کے بعد نامور شخصیت کے خلاف تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کرکٹ میں نامور شخصیت کے خلاف 2 خواتین پر جنسی حملہ اور نشہ آور چیز پلانے پر تحقیقات ہورہی ہیں۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ 2 خواتین میں سے ایک پر جنسی حملہ کیا گیا۔ 40 سال کے عمر کے شخص سے پولیس نے تفتیش کی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے جون میں ساؤتھ ویسٹ لندن کے پب میں ممکنہ نشہ آور چیز پلانے کی شکایت پر 40 سالہ شخص سے سوالات کیے۔
برطانوی میڈیا کا کہناہے کہ مبینہ واقعہ 22 مئی کو لندن کے علاقے میں پیش آیا۔
میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق 2 خواتین کو نشہ آور چیز پلانے اور ان میں سے ایک پر ممکنہ طور پر جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 5 جون کو 40 سالہ شخص سے پوچ گچھ کی گئی، ابھی تحقیقات جاری ہیں اور کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کو تحقیقات کے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔گزشتہ 12 مہینوں میں جنسی بدسلوکی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
واضح رہے کہ اگست میں ایک کوچ کو نجی اسٹاف کی خواتین کو نامناسب تصاویر بھجوانے پر معطل کیا جاچکا ہے۔