Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اولمپکسکھیل

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم اورنیرج چوپڑا علیحدہ علیحدہ گروپس میں شامل

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپس کا اعلان کردیا گیا۔

جیولن تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ  کے لیے    پاکستان کے ارشد ندیم اور  بھارت کے نیرج چوپڑا کو علیحدہ گروپس میں شامل کیا گیا ہے۔

ارشد ندیم کو گروپ بی میں رکھا گیا  ہے، ان کے تھروز کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق4:45 پر ہوگا۔

ارشد ندیم کے گروپ میں  2 بھارتی پلیئرز روہت یادو اور یاش ویر سنگھ ، عالمی نمبر 3 اینڈرسن پیٹرز سمیت  جولیس یگو اور لوئیس موریسیو ڈا سلوا بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں 84.50 میٹر لمبی تھرو کرنے والا براہ راست فائنل میں کوالیفائی کرے گا۔

مجموعی طور پر 12 بہترین تھرو کرنے والے کھلاڑی فائنل کھیلیں گے۔

Related posts

اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ سے وائٹ بال سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان

محمد نوید

پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی ادائیگیاں تاحال نہ ہو سکیں

محمد نوید

چیئرمین پی سی بی کا ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے والی قومی ٹیم پر ڈالروں کی بارش کرنیکا اعلان

محمد نوید

Leave a Comment