Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
ایشیا کپکرکٹکھیل

میچ کھیل کر مخالف ٹیم سے مصافحہ نہ کرنا سراسرمنافقت ہے: کرکٹ براڈکاسٹر اشیش رائے

معروف کرکٹ براڈکاسٹر اشیش رائے نے کہا ہےکہ یہ سراسرمنافقت ہےکہ آپ میچ کھیلیں لیکن مخالف ٹیم سے مصافحہ نہ کریں۔

 ایک بیان میں براڈکاسٹر اشیش رائے نے کہا کہ پاک بھارت میچ کرکٹ کے جذبے کے مطابق  نہیں کھیلاگیا، جیسے نسل پرستی کے دورمیں غیر سفیدفارم ٹیمیں ساؤتھ افریقا کے خلاف نہیں کھیلتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرکوئی ٹیم کسی مقابلےمیں شرکت کرتی ہےتوکھیل کی روح کے مطابق برتاؤکرنا چاہیے، یہ افسوسناک ہےکہ بھارتی کرکٹ حکام نے حکومت کے حکم پرغیر اخلاقی رویہ اپنانےکاکہا۔

کرکٹ براڈکاسٹر  کا کہنا تھا کہ یہ سراسرمنافقت ہے آپ میچ کھیلیں لیکن مخالف ٹیم سے مصافحہ نہ کریں، انگلینڈ اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈز، ایم سی سی سے درخواست ہےکرکٹ کے میدان میں کشیدگی کوروکیں۔

تنازع کیا تھا؟

واضح رہے کہ اتوار کو ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ بھارت 7 وکٹوں سے جیت گیا لیکن بھارتی کپتان سوریا کمار نے ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان سے ہاتھ نہ ملایا جب کہ بھارتی ٹیم نے میچ ختم ہونے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے روایت کے مطابق ہاتھ نہ ملاکر اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں۔

پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر شیک ہینڈ نہیں ہوگا، اینڈی پائیکرافٹ نےاس سے قبل پاکستان میڈیا منیجر سے کہا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related posts

افغانستان کرکٹ بورڈ کا انڈر 19 سیریز کیلئے پاکستان سے رابطہ

محمد نوید

آئرش کرکٹر نے بابر اور کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

محمد نوید

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کردیا

محمد نوید

Leave a Comment