Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
ایشیا کپکرکٹکھیل

پاک بھارت میچ میں نامناسب رویہ، پی سی بی نے آئی سی سی سے میچ ریفری ہٹانے کا مطالبہ کردیا

لاہور: پاک بھارت میچ کے دوران کپتانوں کے ہاتھ نہ ملانے اور میچ ریفری کے نامناسب رویے پر پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کو تفصیلی خط لکھ دیا۔

  ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سےگزشتہ روز ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران   پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی روشنی میں آئی سی سی اور  ایم سی سی کو  خط لکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے قوانین اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر آئی سی سی اور ایم سی سی کو احتجاجی خط لکھ کر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تنازع کیا تھا؟

پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت  اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا  کہ ٹاس کے موقع پر شیک ہینڈ نہیں ہو گا، اینڈی پائی کرافٹ نےاس سے قبل پاکستان میڈیا منیجر سے کہا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔

میچ کے اختتام پر منیجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر اینڈریو رسل نے کہا تھا کہ ہمیں بھارتی بورڈ سے ہدایات ملی ہیں اور پھر کہا یہ اصل میں بھارتی حکومت کی ہدایات ہیں۔

پی سی بی کا آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط

آئی سی سی اور ایم سی سی کو لکھے گئے خط میں  پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایم سی سی قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپرٹ آف دی گیم کو بار بار دہرایا، میچ ریفری نے اپنی ذمےداریوں کو نہیں نبھایا۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ میچ ریفری نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے اور اسپرٹ آف دی گیم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے ۔

خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ میچ ریفری کا کنڈکٹ اسپرٹ آف دی گیم اور ایم سی سی قوانین کے منافی ہے ، پی سی بی سمجھتا ہے کہ یہ بہت بڑی خلاف ورزی ہے ۔

Related posts

بھارت کیلئے تاریخ رقم کرنیوالی شوٹر سب سے بڑے ایوارڈ کیلئے نامزدگی سے محروم، والد پھٹ پڑے

محمد نوید

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم بیٹرز میں تیسرے نمبر پر موجود

محمد نوید

جونز کریک اوپن اسکواش: پاکستان کے 2 کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

محمد نوید

Leave a Comment