Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگ ملتوی

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگ ملتوی کر دی گئی۔

بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی کی میٹنگ 25 سے 27 مارچ تک قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہونا تھی تاہم آئی سی سی میٹنگ خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے۔

ویب سائٹ کا بتانا ہے کہ آئی سی سی میٹنگ کا اب اپریل میں ہونے کا امکان ہے تاہم نئی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔

بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے تمام اراکین کو میٹنگ ملتوی ہونے کے بارے میں مطلع کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی میٹنگ کا اب کسی دوسرے وینیو پر ہونے کا امکان ہے۔

آئی سی سی کے آفیشلز آج احمد آباد میں انڈیا نیوزی لینڈ فائنل دیکھیں گے، نیوزی لینڈ کرکٹ کے چئیرمین راجر ٹوز بھی فائنل دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔

Related posts

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر سنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا

محمد نوید

نائیجیرین فٹبالر زور دار چھینک مارنے سے انجری کا شکار ہوگیا

محمد نوید

انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل مشہور اسپورٹس سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل کرلیں

محمد نوید

Leave a Comment