Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

خاتون سے زیادتی کا الزام، بھارتی کرکٹر پر پابندی لگادی گئی

بھارتی کرکٹر  یش دیال پر خاتون سے زیادتی کے الزامات کے پیشِ نظر پابندی لگا دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر یش دیال کے لیگ کھیلنے پر پابندی لگائی گئی ہے، یش یو پی (اتر پردیش) ٹی ٹوئنٹی لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا حصہ نہیں ہوں گے، ان کا گورکھپور لائنز کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ لیگ 17 اگست سے شیڈولڈ ہے لیکن خاتون سے زیادتی کے الزام پر فاسٹ بولر یش دیال ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔

اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھارتی کرکٹر کے لیگ کھیلنے پر پابندی عائد کی ہے۔

واضح رہے کہ یش دیال رواں برس آئی پی ایل جیتنے والی رائل چیلنجر بنگلورو کا حصہ تھے، یش  کے خلاف خاتون کے الزامات کے بعد کیس درج ہے، ان کے خلاف  جے پور میں بھی ایک کیس درج ہے۔

Related posts

سارو گنگولی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی حمایت کر دی

محمد نوید

پاکستان فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر تعینات

محمد نوید

کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے ہوم انٹرنیشنل سیزن میں شامل میچز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے

محمد نوید

Leave a Comment