Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا دو طرفہ سیریز میں ون ڈے میچز ختم کرنےکا فیصلہ

لاہور: پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے دو طرفہ سیریز میں ون ڈے میچز ختم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کےدرمیان دوطرفہ سیریز میں ون ڈے میچز نہیں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور بنگلادیش کےدرمیان مئی میں دوطرفہ سیریز شیڈول ہے۔

ذرائع کے مطابق  دونوں بورڈز  نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے متفقہ طور  پر ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میچز میں تبدیل کیا ہے، طےشدہ ایف ٹی پی کے مطابق بنگلادیش نے پاکستان میں تین و ن ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنی تھی، نظرثانی شدہ شیڈول میں اب بنگلا دیش ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلےگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کا ایف ٹی پی سے ہٹ کر دورہ  بنگلا دیش میں ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنےکا امکان ہے۔ پاکستان ٹیم جولائی میں دورہ بنگلا دیش میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزکھیلےگی۔

Related posts

برازیل: 27 سالہ فٹبالر میچ کے دوران دل کی دھڑکن بند ہونے سے انتقال کرگیا

محمد نوید

پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہوگی؟

محمد نوید

منیبہ کی شاندار سنچری، پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میں آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

محمد نوید

Leave a Comment