Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلکھیل

پاکستان کی فاطمہ نے ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر سب سے زیادہ پنچ مارنے کا عالمی ریکارڈ بنادیا

پاکستان کی فاطمہ نسیم نے ایک اور گینز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

فاطمہ نے دونوں ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر سب سے زیادہ پنچ مارنے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔ گینز ورلڈ ریکارڈ نے مارشل آرٹ کی کھلاڑی فاطمہ نسیم کو دونوں ہاتھوں میں انڈے پکڑ کر ایک منٹ میں کم سے کم 250 مکے مارنے کا ٹارگٹ دیا۔

فاطمہ نے ایک منٹ میں 302 فل ایکسٹینشن مکے کامیابی کے ساتھ ٹارگٹ پر ہٹ کیے اور انڈےبھی ٹوٹنے نہ دیے۔

گینز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیقی ای میل جاری کردی اور اپنی ویب سائٹ پر بھی اپ ڈیٹ کردیا۔ فاطمہ نسیم کے مطابق یہ اُن کا چھٹا گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ ہے۔

Related posts

کرکٹ آسٹریلیا کا چھ وائیٹ بال میچز کے لیے پاکستان فین زون بنانے کا اعلان

محمد نوید

انگلینڈ بمقابلہ بھارت: فریکچرڈہاتھ سے بیٹنگ کیلئے آنے پرکرس ووکس نے تماشائیوں سے خوب داد سمیٹی

محمد نوید

ایشیا کپ 2025: بھارتی میڈیا کا ہاکی انڈیا کے آفیشل کے حوالے سے دعوے کا پول کھل گیا

محمد نوید

Leave a Comment