کرکٹرز کی عالمی تنظیم فیکا نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ اور انڈین پریمیئر لیگ سمیت متعدد لیگز میں ادائیگیوں کے معاملے پر شکایات ملی ہیں۔
رپورٹ ! محمد نوید
لیگ کرکٹ میں ادائیگیوں پر فیکا کی رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 ماہ کے دوران لیگز میں ادائیگیوں میں بے ضابطگی سامنے آئی ہے۔
فیکا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل سمیت متعدد لیگز میں ادائیگیوں کے معاملے پر شکایات موصول ہوئی ہیں۔
فیکا کی رپورٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈنے کرکٹرز کی ایسوسی ایشن سے رابطہ کرتے ہوئے الزامات کو مسترد کیا ہے۔
ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ فیکا کی رپورٹ میں پی ایس ایل کے بارے میں غلط کہا گیا ہے، فیکا کو تحریری طور پر رپورٹ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال کیا ، تمام 9 ایڈیشنز میں ادائیگیوں کی تاخیر کا کوئی معاملہ نہیں ہوا۔