Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیل

ایشین والی بال نیشنزکپ: پاکستان نے چائنیز تائپےکو 2-3 سے شکست دے دی

ایشین والی بال نیشنز  کپ میں پاکستان نے سنسنی خیز  مقابلے کے بعد چائنیز  تائپےکو  2-3  سے شکست دیدی۔

پاکستان نے میچ کا شاندار  آغاز کیا اور ابتدا میں دو گول داغ دیے جس کے بعد مخالف ٹیم نے بھی 2 گول مار کر  مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا۔

فیصلہ کن سیٹ میں پاکستان نے 5-8 کے خسارے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے 16-18 سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کی چائینز  تائپے کے خلاف جیت کا اسکور  20-25، 22-25، 25-21، 25-16 اور 16-18 رہا۔

پاکستان نے گروپ سی کے دونوں میچز جیت کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

پاکستان نے اس سے قبل پہلے میچ میں فلپائن کو بھی شکست دی تھی، کوارٹر فائنل میں پاکستان کا ٹاکرا بحرین یا انڈونیشیا سے ہوگا۔

Related posts

آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار

محمد نوید

ویمن کرکٹ، سری لنکا نے جنوبی افریقا کیخلاف نئی تاریخ رقم کردی

محمد نوید

کوشش ہوتی ہےگراؤنڈ میں جاؤں اور ٹیم کیلئےکچھ کروں، میں نمبرزکا نہیں سوچتا: کین ولیمسن

محمد نوید

Leave a Comment