Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلاہم خبریںکرکٹکھیل

آسٹریلوی کرکٹر ایلیس پیری نے جس کار کا شیشہ چھکے سے توڑا وہ شیشہ انہیں تحفے میں مل گیا

آسٹریلوی کرکٹر ایلیس پیری نے ویمن پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران جس کار کا شیشہ چھکے سے توڑا تھا وہ انہیں ہمیشہ کے لیے مل گیا۔

رپورٹ     !      محمد نوید

آل راؤنڈر ایلیس پیری نے ویمن پریمئیر لیگ کے ایک میچ میں چھکا مار کر نمائش کے لیے رکھی جانے والی کار کا شیشہ توڑ دیا تھا۔

رائل چیلنجر بنگلور کی آل راؤنڈر ایلیس پیری کے ممبئی انڈینز کے خلاف میچ کے بعد وہ ہی شیشہ انہیں تحفہ پیش کیا گیا۔

ایلیس پیری کو تحفے میں کار کی ونڈو کا ٹوٹا شیشہ فریم کرا کر دیا گیا، یہ تحفہ کار نمائش کے لیے رکھنے والی کمپنی نے پیش کیا ہے۔

 واضح رہے میچ میں ایلیس پیری کی آل راؤنڈر پرفارمنس کی بدولت آر سی بی نے ممبئی انڈینز کو پانچ رنز سے شکست دی تھی۔

ویمن پریمئیر لیگ کا فائنل آج دہلی میں آر سی بی اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

Related posts

پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کیلئے رابطے تیز کردیے

محمد نوید

بنگلا دیش کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، سری لنکا کے دنیش اچانک کھیل چھوڑ کر گھر روانہ

محمد نوید

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان ہوگیا

محمد نوید

Leave a Comment