Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلفٹ بالکھیل

برازیل: 27 سالہ فٹبالر میچ کے دوران دل کی دھڑکن بند ہونے سے انتقال کرگیا

یوراگوئےکے فٹبالر جون ایزکویردو برازیل میں میچ کے دوران دل کی دھڑکن بند ہونے سے انتقال کرگئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق27 سالہ ایزکویردوگزشتہ ہفتے ساؤپولو میں میچ کے دوران زمین پرگرگئےتھے۔

رپورٹ کے مطابق فٹبالر کے گرنے کے بعد فوری طور پر میچ روک دیا گیا جس کے بعد تمام کھلاڑی اس کے گرد جمع ہوگئے اور ایمبولینس کو بلانے کا کہا۔

بعدازاں گراؤنڈ میں ایمبولینس آئی اور جون کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال کی جانب سے دیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ جون کا انتقال دل کی دھڑکن میں بے قاعدگی کے باعث ہوا۔

خبر ایجنسی کے مطابق مرنے والا فٹبالر شادی شدہ تھا اور اس کے 2 بچے تھے، چھوٹے بیٹے کی پیدائش رواں ماہ اگست کے شروع میں ہوئی تھی۔

Related posts

انگلش بیٹر ڈیوڈ ملان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

محمد نوید

وہاب ریاض کیلئے سینئر ٹیم مینیجر کا عہدہ تخلیق، کرکٹ حلقے حیران

محمد نوید

آسٹریلیا سے تاریخی فتح کے بعد شاہین ون ڈے کے نمبر ون بولر بن گئے، بابرکی پوزیشن بھی برقرار

محمد نوید

Leave a Comment