Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اولمپکسپاکستانکھیل

صدر پاکستان نے اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نواز دیا

اسلام آباد: صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پیرس اولمپکس میں گولڈ جیت کر ملک کا نام روشن کرنے والے ایتھلیت ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطا کر دیا۔

قومی ہیرو ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام باد میں ہوئی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نوازا۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو کے مقابلے میں 92 اعشاریہ 97 میٹر کی تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتا تھا۔

ارشد ندیم پاکستان کی جانب سے کسی بھی انفرادی مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے کھلاڑی ہیں، اس سے قبل پاکستان نے ہاکی میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

ارشد ندیم کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ آرمی چیف کی جانب سے بھی جی ایچ کیو میں قومی ہیرو کے اعزاز میں تقریب رکھی گئی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے علاوہ گورنر سندھ اور گورنر پنجاب نے بھی ارشد ندیم کے انعامات کا اعلان کیا تھا۔

Related posts

بابر شاہین کی کپتانی میں کھیلتے تو میری نظر میں ان کی عزت مزید بڑھتی: شاہد آفریدی

محمد نوید

پی ایس ایل میں 6 کے بجائے 8 ٹیمیں شامل کی جائیں، وقار یونس

محمد نوید

بھارت کی کارکردگی سے لگتا ہے اس دفعہ چیمپئنز ٹرافی ان کی ہوگی: راشد لطیف

محمد نوید

Leave a Comment