Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
Blog

کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے 2 پلیئرز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

امریکا میں جاری کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے 2 پلیئرز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

امریکی شہر ہیوسٹن میں جاری 9 ہزار ڈالر کی انعامی رقم والے ایونٹ میں پاکستان کے احسن ایاز اور عشب عرفان نے ایونٹ کے فائنل 8 میں جگہ بنالی ہے ۔

احسن ایاز نے دوسرے راؤنڈ میں ہم وطن ٹاپ سیڈ عاصم خان کو شکست دی ۔

عاصم کے خلاف احسن کی جیت کا اسکور 9-11، 11-8، 8-11، 11-7 اور 7-11 رہا۔

ایک اور میچ میں تھرڈ سیڈ عشب عرفان نے دوسرے راؤنڈ میں ہم وطن حذیفہ ابراہم کو ہرایا اور کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کی۔

عشب عرفان نے 7-11، 8-11 اور 7-11 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔

کوارٹر فائنل میں احسن ایاز کا مقابلہ کینیڈا کے لیام موریسن جبکہ عشب عرفان کا مقابلہ میکسیکو کے جارج لوئیس ڈومینگوئیز سے ہوگا۔

Related posts

کینسو اوپن اسکواش: پاکستان کے اشعب عرفان سیمی فائنل میں پہنچ گئے

محمد نوید

فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 کا میچ کھیلنے قومی فٹبال ٹیم تاجکستان روانہ

محمد نوید

اردن کیخلاف ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے پاکستان فٹبال اسکواڈ فائنل

محمد نوید

Leave a Comment