Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

بنگلادیش کے مشفیق الرحیم نے یونس خان کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا

گال: بنگلا دیش کے تجربہ کار بیٹر مشفیق الرحیم نے پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا۔

مشفیق الرحیم نے میزبان سری لنکا کے خلاف گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران نیا ریکارڈ قائم کیا۔

بنگلادیش کے مشفیق الرحیم نے اپنی 12ویں ٹیسٹ سنچری اسکور کی، جس کے ساتھ وہ سری لنکا کی سرزمین پر ٹیسٹ میں اوپنر کے علاوہ سنچری بنانے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔

انہوں نے پاکستان کے یونس خان کا ریکارڈ توڑا، جنہوں نے 2015 میں سری لنکا میں میزبان ٹیم کے خلاف 37 سال اور 216 دن کی عمر میں ٹیسٹ سنچری اسکور کی تھی۔

مشفیق نے سری لنکا میں 38 سال اور 39 دن کی عمر میں ٹیسٹ سنچری بنائی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے گال ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کے خلاف دوسرے دن کھیل کے اختتام پر 9 وکٹوں پر 484 رنز بنائے۔

مشفیق الرحیم نے 163 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان نجم الحسین نے 148 اور لٹن داس نے 90 رنز اسکور کیے۔

Related posts

کے الیکٹرک والوں بجلی کھول دو ! سرفراز بھی بجلی بندش سے پریشان

محمد نوید

پاکستان نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب زیادہ چھکے جڑ دیے

محمد نوید

ھارت کی کھیل میں پھرسیاست، ویزے جاری نہ ہونے سے پاکستان ایشین یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے ٹائٹل کے دفاع سے محروم

محمد نوید

Leave a Comment