Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلورلڈ کپ 2023

ورلڈکپ: آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

رپورٹ     !     محمد نوید

پونے میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

بنگلادیش نے پہلے کھیلتے ہوئے  8 وکٹوں کے نقصان پر 306 رن بنائے، جواب میں آسٹریلیا نے 307 رن کا ہدف 44.4 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بنگلادیش کی اننگز:

بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر  306 رنز بنائے، بنگلادیش کی جانب سے توحید ہردوئی 74 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ اوپنرز تنزید حسن اور لٹن داس نے 36،36 رنز اسکور کیے، کپتان نجم الحسن شنتو نے 45 رنز کی اننگز کھیلی، محمود اللہ نے 32، مشفق الرحیم نے 21، مہدی حسن مراز نے 29 اور نسم احمد نے 7 رنز بنائے۔

مہدی حسن دو رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سین ایبٹ اور ایڈم زمپا نے دو دو جب کہ مارکس اسٹوائنس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی اننگز:

آسٹریلیا نے 307 رن کا ہدف 44.4 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے  مچل مارش 177 رن کی اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے، ڈیوڈ وارنر نے 53  رن اسکور کیے۔

 اسٹیو اسمتھ نے ناٹ آؤٹ 63 رن بنائے، ٹریوس ہیڈ نے 10 رن اسکور کیے۔

بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد اور  مستفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ لی۔

Related posts

پاکستان ٹیم کی فیلڈنگ کا معیار ٹاپ ٹیموں جیسا کیوں نہیں؟ فیلڈنگ کوچ نے بتا دیا

محمد نوید

گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کی بطور کوچز تقرری کا فیصلہ، اسسٹنٹ کوچ کی تلاش شروع

محمد نوید

ورلڈکپ: بھارت نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دے دی

محمد نوید

Leave a Comment