Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

بھارتی بولر سراج نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند کا ریکارڈ توڑ دیا! حقیقت کیا ہے؟

ایڈیلیڈ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے آسٹریلوی بیٹر مارنوس لبوشین کو گیند کرائی تو سب حیران رہ گئے۔

دراصل محمد سراج کی اس گیند نے سابق پاکستانی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کی تیز ترین گیند کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

اسٹیڈیم میں بیٹھے اور دنیا بھر میں موجود کرکٹ شائقین کے لیے حیرانی کی بات یہ تھی کہ اوسطاً 130 سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے بولنگ کرنے والے محمد سراج نے  181 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار  سےگیند کرادی۔ ٹی وی اسکرینز پر  بھی  ان کی گیند کی رفتار 181 کلومیٹر فی گھنٹہ دکھائی گئی۔

تاہم کچھ ہی دیر میں واضح ہوا کہ سراج نے راولپنڈی ایکسپریس کا ریکارڈ نہیں توڑا بلکہ  یہ براڈکاسٹنگ میں تکنیکی مسئلے کی وجہ سے ہوا ہے۔

واضح  رہےکہ تیز ترین بال کرانے کا ریکارڈ شعیب اختر کے پاس ہے جنہوں نے 2003 کے ورلڈکپ میں انگلینڈ کے بیٹر کو 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بال کرائی تھی۔

دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے بریٹ لی ہیں جنہوں نے 161.1 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بال کرائی تھی۔

تیسرے نمبر پر بھی آسٹریلیا ہی کے شان ٹیٹ ہیں، انہوں نے بھی  161.1 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بال کرائی تھی۔

Related posts

گوتم گھمبیر بھارت کو دبئی میں حاصل ایڈوانٹیج پر تنقیدکرنے والوں پر برس پڑے

محمد نوید

تیسرا ٹیسٹ: پاکستانی پلیئنگ الیون میں ایک بڑی تبدیلی کا امکان

محمد نوید

چیمپئنز ٹرافی: ڈیوڈ ملر نے تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

محمد نوید

Leave a Comment