Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب میں میری سفارش بھی نہ مانی جائے: چیئرمین پی سی بی

لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں تربیتی و فٹنس کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی پی سی بی حکام سے تفصیلی مشاورت ہوئی ہے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آفس میں کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا گیا جس میں محسن نقوی نے میرٹ اور کارکردگی پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے کی ہدایت کی۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے چیئرمین کو پی ایس ایل 9 میں اچھی کارکردگی دکھانے والے بلے بازوں اور بولرز کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 9 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو کیمپ میں شامل کیا جائے، کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب میں میری سفارش بھی نہ مانی جائے۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ اور کارکردگی پر منتخب کھلاڑی اچھا رزلٹ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Related posts

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ: امپائرز نے انگلش فاسٹ بولر ووکس کو اچانک اسپن بولنگ کرنے کو کیوں کہا؟

محمد نوید

پی ایس ایل2026 میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ

محمد نوید

پی ایس ایل کے گیارہوں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا

محمد نوید

Leave a Comment