Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
پاکستانٹی20ولڈکپکرکٹکھیل

ورلڈکپ میں دو شکستیں: انضمام بھی بابراعظم کی کپتانی پر چپ نہ رہ سکے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلے امریکا اور  پھر بھارت سے قومی ٹیم کی شکست پر  بابر اعظم   کی کارکردگی اور کپتانی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

گرین شرٹس  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا اور پھر بھارت سے شکست کے بعد کینیڈا کے خلاف اپنی پہلی فتح حاصل کرچکی ہے، ٹیم کا آئرلینڈ کے خلاف میچ  باقی ہے اگر قومی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف بھی فتح حاصل کرلے، تب بھی سپر ایٹ میں کوالیفائی کیلئے امریکا کی آئرلینڈ سے شکست پر انحصار کرے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے 2 میچز میں بدترین شکست پر کپتان بابر اعظم  سینئرز کھلاڑیوں کی تنقید کی زد میں ہے۔

اسی دوران اپنے ایک بیان میں  سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ بابر اعظم نے دوسری بار کپتانی تو قبول کر لی لیکن وہ اپنی کارکردگی اور کپتان کی حیثیت سے انصاف نہیں کرسکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کپتان کو کئی بار اختیارات نہیں دیے جاتے انہیں اختیارات لینا پڑتے ہیں لیکن بابر اعظم اختیارات نہیں لے رہے، بابراعظم کے اختیارات نہ لینے کا نقصان  ٹیم کو ہورہا ہے۔

Related posts

پی ایس ایل10: لاہور قلندرز کے سیم بلنگز نے عمر اکمل کا 9 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

محمد نوید

پاکستان پنالٹی شوٹ آؤٹ میں فرانس کو شکست دیکر نیشنز کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

محمد نوید

بھارتی ہٹ دھرمی، چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیرکا خدشہ

محمد نوید

Leave a Comment