Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

پی سی بی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ، کئی عہدیداروں کو فارغ کیا جائیگا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے کئی شعبوں کو ری ویمپ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

رپورٹ     !     محمد نوید

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے کئی شعبوں کو ری ویمپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس کے لیے شعبوں کو از سر نو ترتیب دینے سے تقرر و تبادلے ہونے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ کرنے کی وجہ سے کئی عہدیداروں کو فارغ بھی کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر کوآرڈینیشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ ساجد حمید کی جگہ نئی تقرری ہو گی، ساجد حمید کو عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی حال ہی میں بورڈ میں ہونے والی مس مینجمنٹ کی وجہ سے خوش نہیں ہیں اور انہوں نے مس مینجمنٹ پر زیرو ٹالرینس کا پیغام سب کو پہنچا دیا ہے۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2009 کی فاتح ٹیم کی جیت کا سفر جاری

محمد نوید

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقا نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلادیش کو 4 رنز سے شکست دیدی

محمد نوید

آئی سی سی پلیئرز رینکنگ: حسن نواز اور صائم ایوب کی لمبی چھلانگ، بابر کی تنزلی

محمد نوید

Leave a Comment