Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

پنڈی ٹیسٹ: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلے دن کا کھیل بارش کے باعث منسوخ

راولپنڈی: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

جڑواں شہروں راولپنڈی و اسلام آباد میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، اور محکمہ موسمیات کی جانب سے ٹیسٹ میچ کے  پہلے روز دوپہر تک بادلوں کے برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث راولپنڈی ٹیسٹ میں پہلے دن کا کھیل ممکن نہیں تھا  اور میچ ٹاس بھی نا ہوسکا۔

 بارش کے باعث راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی بیشتر آؤٹ فیلڈ پر پانی جمع ہے اور  پچ کو مکمل ڈھانپ دیا گیاہے۔

خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، سیریز میں بنگلا دیش کو  0-1 کی برتری حاصل ہے۔

Related posts

یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ، کون سے پاکستانی اسٹارز کس ٹیم میں ایکشن میں ہونگے؟

محمد نوید

محسن نقوی نے کھیل کی عزت بچانے کیلئے درست مؤقف اپنایا: شاہد آفریدی کی چیئرمین پی سی بی کی تعریف

محمد نوید

ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریز : نئے بیٹرز کو کیا مشکلات درپیش ؟ صائم ایوب نے بتادیا

محمد نوید

Leave a Comment