Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

غیر معیاری سہولیات: بھارتی میڈیا نےکانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم کا پول کھول دیا

بھارت اور بنگلادیش کے درمیان کانپور میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا  کھیل  بھی غیر معیاری سہولیات کے سبب   نہ ہو سکا۔

کانپور میں ٹیسٹ میچ کے  پہلے روز  35.5 اوورز  کے  بعد بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا تھا جس کے بعد دوسرے روز  بھی کانپور اسٹیڈیم میں کھیل نہیں ہو سکا تھا۔

اب بتایا جا رہا ہے کہ کانپور میں اتوار کو بارش نہ ہونے کے باوجود بھی کھیل ممکن نہیں ہو سکا یہ ٹیسٹ کا تیسرا روز تھا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق دوسرے اور تیسرے روز کھیل نہ ہونے کی وجہ نکاسی آب کے سسٹم کو قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرین پارک اسٹیڈیم کے ناقص نکاسی آب کے سسٹم نے کھیل نہ ہونے دیا، نکاسی آب کے سسٹم کے علاوہ ایک اسٹینڈ بھی خستہ حالت میں ہے، اسٹینڈ سی کو مکمل گنجائش کے ساتھ استعمال نہیں کیا جا سکتا جس کی وجہ سے آدھے ٹکٹ فروخت کیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے نائب صدر بھارتی بورڈ ممبر پارلیمنٹ راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ ہم کیا کر سکتے ہیں، یہ 75 سال پرانا اسٹیڈیم ہے، یہ ورثہ بھی ہے اور مستقل ٹیسٹ وینیو بھی ہے، جب اسٹیڈیم تعمیر ہوا تھا تب نکاسی آب کے سسٹم کا وجود نہیں تھا، موسم پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں، اگر بارش زیادہ ہوگی تو مکمل ڈرینیج سسٹم والے اسٹیڈیم بھی برداشت نہیں کر سکیں گے، ہمیں ڈرینیج سسٹم بہتر کرنا ہے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت خراب روشنی کے باعث ٹیسٹ میچ بھی نہیں جیت سکا تھا، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں تمام لائٹس فنکشنل تھیں۔

Related posts

بحرین نے پاکستان کو شکست دیکر ایشین مینز والی بال نیشن کپ جیت لیا

محمد نوید

لاہور میں بنایا جانے والا اپنی نوعیت کا منفرد سائیکلنگ ٹریک تباہ حالی کا شکار ہوگیا

محمد نوید

صاحبزادہ فرحان کے 74 رنز، پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

محمد نوید

Leave a Comment