Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلاہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

پاکستان میں اگلے سال شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں میں تیزی آنے لگی

پاکستان میں اگلے سال شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں میں تیزی آنے لگی ہے۔

ملک کے اسٹیڈیمز میں پچز اور پلیئنگ فیلڈ کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی پچ کنسلٹنٹ آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

آئی سی سی پچ کنسلٹنٹ پاکستان کے چار روزہ دورے کا آغاز کراچی سے کریں گے، کراچی میں پچز اور پلیئنگ فیلڈ کا جائزہ لینے کے بعد وہ لاہور اور راولپنڈی میں بھی وینیوز کا جائزہ لیں گے ۔

وہ اپنے دورے میں پاکستانی پچز کیوریٹرز سے بھی ملاقات کریں گے اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے وکٹ کی تیاری پر ان کی رہنمائی کریں گے ۔

چیمپئنز ٹرافی کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے یہ دو ماہ میں آئی سی سی کی جانب سے دوسرا دورہ ہے۔

گزشتہ ماہ ہونیوالے دورے میں وینیوز کی سہولیات کا جائزہ لیا گیا تھا ۔

واضح رہے کہ  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے جس کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو مجوزہ شیڈول پہلے ہی بھیج چکا ہے ۔

Related posts

پیرس اولمپکس میں میڈلز کے بعد بھارت میں کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیل مقبول ہونے لگے

محمد نوید

پاکستان نے برکس گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

محمد نوید

پیرس اولمپکس: کیمپ اور ذاتی کوچ کی عدم دستیابی، اسپرنٹر فائقہ اکیلے ٹریننگ پر مجبور

محمد نوید

Leave a Comment