Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
پی ایس ایل

پی سی بی نے اعظم خان اور فخر زمان کو سی پی ایل کیلئے این او سی جاری کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو کیریبئن پریمیئر لیگ ( سی پی ایل) میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور اوپننگ بیٹر فخر زمان کو سی پی ایل میں کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اعظم خان گیانا ایمازون واریئرز کی نمائندگی کریں گےجبکہ فخر زمان اینٹیگا اینڈ باربوڈا فیلکنز کے لیے میدان میں اتریں گے۔

فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم کو بھی سی پی ایل میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔ یہ دونوں کھلاڑی بھی اینٹیگا اینڈ باربوڈا فیلکنز کا حصہ ہوں گے۔

تاہم نوجوان اوپننگ بیٹر صائم ایوب کو سی پی ایل کے لیے این او سی نہیں دیا گیا ہے ، وہ اس وقت پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔

Related posts

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے جارح مزاج آسٹریلوی بیٹر کو کپتان مقرر کر دیا

محمد نوید

ایچ بی ایل پی ایس ایل: کراچی کنگز نے متبادل کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

محمد نوید

پی ایس ایل فائنل، اسلام آبادکے اٹیکنگ اسٹائل سے واقف ہیں، پلان کرکے میدان میں اتریں گے: افتخار

محمد نوید

Leave a Comment