Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نےدوسری شادی کرلی

سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ صوفی شائن سےدوسری شادی کرلی۔

بھارتی اسپنر چہل نے انسٹاگرام پر   شیکھر دھون اور صوفی شائن کی شادی کی خبر صارفین کو دی اور ساتھ کچھ تصاویر بھی پوسٹ کیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کو شیکھر دھون نے سوفی شائن کے ساتھ دہلی این سی آر میں ایک نجی تقریب میں شادی رچائی ۔

شادی کی تقریب میں صرف قریبی اہلِ خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔ شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ جنوری میں  شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ صوفی شائن سے منگنی کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

 صوفی شائن کون ہیں؟

لنکڈ اِن پروفائل کے مطابق صوفی شائن آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک پروڈکٹ کنسلٹنٹ ہیں اور اس وقت امریکی کمپنی نادرن ٹرسٹ کارپوریشن میں سیکنڈ وائس پریذیڈنٹ ، پروڈکٹ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ شیکھر دھون اور ان کی سابق اہلیہ عائشہ مکھرجی کی اکتوبر 2023 میں باضابطہ علیحدگی ہو گئی تھی، جس کے ساتھ ان کی 11 سالہ شادی کا اختتام ہوا۔

Related posts

سابق کپتان بابر اعظم نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو اپنی شرٹ کیوں دی؟

محمد نوید

بھارتی میڈیا ایشیا کپ میں بھی پاکستان کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کرنےکا مطالبہ کرنے لگا

محمد نوید

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی اہلیہ نتاشا نے طلاق کی خبروں پر ردعمل دیدیا

محمد نوید

Leave a Comment