Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال وائٹ بال سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال وائٹ بال سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنلز کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وائٹ بال سیریز 16 مارچ سے 5 اپریل 2025 کے درمیان ہوگی۔ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 16 مارچ کو کرائسٹ چرچ، دوسرا 18 مارچ کو ڈنیڈن میں ہوگا۔

تیسرا ٹی ٹوئنٹی 21 مارچ کو آکلینڈ، چوتھا 23 مارچ کو تاورانگا جبکہ پانچواں ٹی ٹوئنٹی 26 مارچ کو ویلنگٹن میں ہوگا۔

ون ڈے سیریز کے میچز نیپئر، ہملٹن اور تاورانگا میں 29 مارچ، 2 اپریل اور 5 اپریل کو ہوں گے۔

کرکٹ نیوزی لینڈ نے اپنے سیزن کے شیڈول میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی بھی تصدیق کر دی۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل ملتان میں تین ملکی ٹورنامنٹ کی بھی تصدیق کر دی۔

Related posts

ورلڈکپ: سابق بھارتی بولر سپر 8 میں پاکستان کی جگہ امریکا کو دیکھنے کا خواہشمند

محمد نوید

پاکستان پنالٹی شوٹ آؤٹ میں فرانس کو شکست دیکر نیشنز کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

محمد نوید

قومی ٹیم کیلئے 2 غیر ملکی کوچز کون ہونگے؟ معاملات حتمی مرحلے میں داخل

محمد نوید

Leave a Comment