Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافیکرکٹکھیل

کوہلی نے ون ڈے میں سچن ٹنڈولکر کا ایک اور اہم ریکارڈ توڑ دیا

بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے سابق بھارتی لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر سے اہم اعزاز چھین لیا۔

منگل کو دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں ویرات کوہلی نے شاندار 84 رنز کی اننگز کھیل کر بھارت کو نہ صرف آسٹریلیا کے خلاف 4 وکٹوں سے فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ ان کی اننگز کی بدولت بھارت فائنل میں پہنچ گیا۔

آسٹریلیا کے خلاف 98 گیندوں پر مشتمل 84 رنز کی اننگز کے دوران کوہلی نے ایک نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔

ویرات کوہلی نے آئی سی سی کے ون ڈے ٹورنامنٹس ( ورلڈکپ ، چیمپئنز ٹرافی) میں سب سے زیادہ ففٹی پلس اسکور کا اعزاز حاصل کر لیا۔

کوہلی نے  آئی سی سی ون ڈے ٹورنامنٹس کی 53 اننگز میں 24 بار  ففٹی پلس اسکور کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا، جنہوں نے 58 اننگز میں 23 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

کوہلی،سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ منگل کو دبئی میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

بھارت نے آسٹریلیا کا 265 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

Related posts

قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی فرید اللہ کی بروکن کالر انجری کی کامیاب سرجری ہو گئی

محمد نوید

پاکستان نےکیویز کو 9 رنز سے شکست دیدی، 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر

محمد نوید

سمندری طوفان کی وارننگ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح بھارتی ٹیم بارباڈوس میں پھنس گئی

محمد نوید

Leave a Comment