Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹ

12 سال تک ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنیوالے فاسٹ بولر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویسٹ انڈین فاسٹ بولر شینن گیبریئل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

12 سال تک ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنے والے گیبریئل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے  کیا۔

شینن گیبریئل نے لکھا کہ کرکٹ جیسے  پیارے کھیل کو اعلیٰ سطح پر کھیل کر مجھے بے حد خوشی ملی ہے، لیکن جیسا کہ کہاوت ہے، تمام اچھی چیزوں کا خاتمہ ہوتا ہے، تو میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے  اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shannon Gabriel (@shannongabriel85)

انہوں نے ساتھ ہی ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ 36 سالہ شینن گیبریئل نے 59 ٹیسٹ، 25 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی اور مجموعی طور پر 202 وکٹیں حاصل کیں۔

 

Related posts

بھارتی بورڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران امریکا میں سہولیات کی فکر ستانے لگی

محمد نوید

چیئرمین پی سی بی نے ٹیم کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے کوچز کو فری ہینڈ دیدیا

محمد نوید

ضمانت دیتا ہوں امریکا 2026 کے ورلڈکپ میں بھی پاکستان کو ہرائے گا: سابق پاکستانی بولر کی پیشگوئی

محمد نوید

Leave a Comment