Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیلہاکی

پاکستان ہاکی ٹیم کےکھلاڑی ابو بکر کے گھٹنےکی سرجری ہوگئی

پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ابو بکر کی لاہور میں گھٹنےکی سرجری ہوگئی، ان کا ایشین ہاکی چیمپئنز  ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ میں گھٹنہ انجرڈ ہوا تھا۔

 

ہاکی پلیئر ابوبکر کی سرجری اسکاٹ لینڈ سے آئے پاکستانی ڈاکٹر کامران بٹ نے مقامی اسپتال میں کی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی، سابق صدر  اختر رسول، کوچ طاہر  زمان نے ان کی تیمارداری کی۔

ابوبکر کا کہنا ہےکہ آپریشن کی کامیابی پر بہت خوش اور پی ایچ ایف کا شکر گزار ہوں، ری ہیب کے لیے آسٹریلیا جانے کا پلان ہے۔ مکمل فٹ ہونے میں پانچ سے چھ ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی کا کہنا ہےکہ ہم نے ہمیشہ اپنےکھلاڑیوں کا خیال رکھا ہے، ابوبکر کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھ کر  بہت اچھا لگا، ابوبکر پاکستان کا فخر ہے، اسے جلد دوبارہ میدان میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر کامران بٹ نے کہا کہ  ابوبکر کی سرجری بہت کامیاب رہی۔   آج اسے ڈسچارج بھی کر رہے ہیں۔ ابوبکر نے اگر  ری ہیب پر فوکس کیا تو کم وقت میں فٹ ہوسکتے ہیں۔

Related posts

تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمن کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ

محمد نوید

بھارتی بورڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران امریکا میں سہولیات کی فکر ستانے لگی

محمد نوید

کراچی: ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں دو میڈل جیتنے والے معید بلوچ کا ائیرپورٹ پر شاندار استقبال

محمد نوید

Leave a Comment