Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلاہم خبریںکرکٹکھیل

آسٹریلوی کرکٹرز کے بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار پر جے شاہ کا ردعمل آگیا

ھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیم کی کوچنگ کے لیے آسٹریلوی کرکٹرز سے رابطوں کی خبروں پر بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کا رد عمل آگیا۔

رپورٹ     !     محمد نوید

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ جے شاہ نےکوچنگ کے لیے آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ رابطوں کی تردید کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جے شاہ کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی اور نا ہی میں نے سابق آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ کوچنگ کے لیے رابطہ کیا، بھارتی ٹیم کے لیے بہترین کوچ کی تلاش ایک محتاط اور لمبی مشق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان افراد پر فوکس کررہے ہیں جو بھارتی کرکٹ کے ڈھانچےکو سمجھتے ہیں، یہ بڑا اہم ہے کہ ٹیم کے کوچ کو ڈومیسٹک کرکٹ کے فریم ورک کا گہرا علم ہو  لہٰذا بھارتی ٹیم کا نیا کوچ بھارتی ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش ملنے کا انکشاف کیا تھا لیکن رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کیا تھا۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر جسٹن لینگر نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

Related posts

گولڈ میڈل جیت کر خاتون باکسر ایمان خلیف کا منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو منہ توڑ جواب

محمد نوید

سری لنکا کو ہرا کر کیویز نے اپنا سیمی فائنل کا راستہ آسان اور پاکستان کا مشکل کر دیا

محمد نوید

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ جاری، پاکستان کی تنزلی

محمد نوید

Leave a Comment