Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافیکرکٹکھیل

نیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکورکا ریکارڈ توڑ دیا

نیوزی لینڈ نے دوسری سیمی فائنل میں چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکور کا ریکارڈ توڑ دیا۔

کیویز نے بدھ کے روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں سب سے زیادہ  اسکور کرنے کا آسٹریلیا کا ریکارڈ توڑا اور جنوبی افریقا کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے۔

اس سیمی فائنل میں  رویندرا نے 108 رنز بنائے اور ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 13 چوکے شامل تھے جب کہ کین ولیمسن نے بھی 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مددسے 102رنزکی اننگزکھیلی۔

اس سے قبل رواں چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑا 351 کا اسکور انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف بنایا تھا جسے آسٹریلیا نے توڑا تھا۔

چیمپئنز ٹرافی کے سب سے بڑے اسکور کیا رہے؟

لاہور قذافی اسٹیڈیم 2025 دوسرا سیمی فائنل: نیوزی لینڈ 362/6 جنوبی افریقا کے خلاف

لاہور قذافی اسٹیڈیم 2025: آسٹریلیا 356/5 انگلینڈ کے خلاف

لاہور قذافی اسٹیڈیم 2025:  انگلینڈ 351/8 آسٹریلیا کے خلاف

دی اوول 2004: نیوزی لینڈ 347/4 امریکا کے خلاف

دی اوول 2017: پاکستان 338/4 بھارت کے خلاف

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے دوران ایک ناک آؤٹ میچ میں سب سے زیادہ اسکور 397/4 تھا جو بھارت کا نیوزی لینڈ کے خلاف تھا جب کہ آسٹریلیا کا ورلڈکپ 2003 میں بھارت کے خلاف 359/2 ٹورنامنٹ کے فائنل میں سب سے زیادہ اسکور رہا۔

Related posts

چیئرمین پی سی بی نے بورڈ کے وسائل میں اضافے کا پلان طلب کرلیا

محمد نوید

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2009 کی فاتح ٹیم کی جیت کا سفر جاری

محمد نوید

پاکستان نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب زیادہ چھکے جڑ دیے

محمد نوید

Leave a Comment