Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلکرکٹکھیل

اب کوئی غیر ملکی کھلاڑی آئی پی ایل میں مہنگا ترین کھلاڑی نہیں بن سکےگا

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے زیادہ کمانے کا راستہ  روک دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  اب کوئی غیر ملکی کھلاڑی آئی پی ایل میں مہنگا ترین کھلاڑی نہیں بن سکےگا۔

آئی پی ایل کے لیے نیلامی میں چنے جانے کے بعد دستبردار  ہونے  والے غیرملکی کھلاڑی پر 2 سال کی پابندی ہوگی۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کو  دستبردار  ہونے کے لیے  پہلے مضبوط وجہ  بتانا ہوگی۔کھلاڑی صرف  انجری  اور  طبی وجوہات کی بنیاد  پر دستبردار  ہو سکیں گے، تصدیق کھلاڑی کا  ہوم  بورڈ کرےگا۔

میگا  آکشن کے لیے خود کو  رجسٹر نہ کرانے  والے  منی آکشن  میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

خیال رہےکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک  اور  پیٹ کمنز  نےگزشتہ  سیزن  میں ریکارڈ معاوضے لیے تھے۔ مچل اسٹارک کی 24.75 کروڑ انڈین  اور  پیٹ کمنز کی 20.50 کروڑ انڈین میں منی آکشن میں نیلامی ہوئی تھی۔

اب غیر ملکی کھلاڑی منی آکشن کے لیے  رجسٹر نہیں ہو سکےگا۔ منی آکشن کے لیے زیادہ  سے زیادہ فیس بھی طےکر دی گئی ہیں۔ بڑے آکشن میں 18 کروڑ انڈین جب کہ منی آکشن میں فیس 16 کروڑ انڈین ہوگی، اگر اس سے  زیادہ  فیس آکشن میں جاتی ہے تو اضافی  رقم  بھارتی بورڈ کو  دی جائے گی جو پلیئر  ویلفیئر کے لیے استعمال ہوگی۔

Related posts

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک بھارت مقابلے کے تمام ٹکٹ فروخت

Admin

چیف سلیکٹر کے رابطے کے بعد عماد وسیم کے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے امکانات بڑھ گئے

Admin

چاہتا ہوں پاکستان ورلڈکپ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرے: سارو گنگولی

Admin

Leave a Comment