Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اولمپکس

بوائے فرینڈ کے ساتھ اولمپک ولیج سے باہر سیروتفریح پر خاتون تیراک ایونٹ سے باہر

پیرس میں جاری اولمپکس میں شریک تیراک اینا کیرولینا  کو اپنے تیراک بوائے فرینڈ کے ساتھ سیرو تفریح پر اولمپک سے باہر کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 22سالہ اینا کیرولینا برازیل کی سوئمنگ ٹیم کا حصہ تھیں اور اینا کے بوائے فرینڈ گیبریل سینٹوس بھی برازیل کی ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرولینا نے 26 جولائی کو گیبریل کے ساتھ تفریح کی غرض سے اولمپک ولیج سے باہر رات گزاری جس کیلئے کمیٹی نے بطور سزا اینا کیرولینا کو فوری طور پر برازیل واپس بھیج دیا جب کہ ان کے بوائے فرینٖڈ گیبریل کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔

برازیل اولمپک کمیٹی کی جانب سے کیرولینا کو اولمپک سے باہر کرنے کو بدسلوکی قرار دیا گیا ہے۔

اینا کیرولینا کی ٹیم سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے جب کہ سینٹوس بھی اپنے مقابلے سے باہر ہوگئے۔

Related posts

میئر سکھر کا زیر تعمیر اسپورٹس اسٹیڈیم ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

محمد نوید

جیولین تھرور ارشد ندیم نے 40 سال بعد پاکستان کو اولمپکس میں گولڈ میڈل جتوادیا

محمد نوید

پیرس اولمپکس: کیمپ اور ذاتی کوچ کی عدم دستیابی، اسپرنٹر فائقہ اکیلے ٹریننگ پر مجبور

محمد نوید

Leave a Comment