Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیل

راشدنسیم کاریکارڈ آل ٹائم گریٹ بیسٹ آف دی بیسٹ ریکارڈکی فہرست میں شامل

گنیز  ورلڈ ریکارڈز  نے پاکستان کے  راشد نسیم کا نن چکو کی مدد سے بنایا  گیا  ریکارڈ  آل ٹائم گریٹ  بیسٹ آف  دی  بیسٹ ریکارڈ کی فہرست میں بھی شامل کرلیا۔

گنیز  ورلڈ ریکارڈز نےسوشل میڈیا پر راشد نسیم کے ریکارڈ کو 10 سال مکمل ہونے پر انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے ریکارڈ کو  آل ٹائم گریٹ بیسٹ آف دی بیسٹ ریکارڈ کی فہرست میں شامل کرلیا۔

اس ریکارڈکو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اپنی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی پروموشن ویڈیو کا حصہ بھی بنایا۔

 راشد نسیم کا نن چکو کا ریکارڈ آج بھی قائم ہے، انہوں نے 2015 میں ایک منٹ میں نن چکو کی مدد سے 158 کلے ٹاگٹ کو کامیابی کے ساتھ توڑا تھا۔

اس پہلے یہ ریکارڈ امریکا کے سیمیوئل سپارگے کے پاس تھا جنہوں نے ایک منٹ میں 102 کلے ٹارگٹ توڑ کر بنایا تھا۔ راشد نسیم نن چکو سے تقریباً 7 گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بھی راشد نسیم نے متعدد ریکارڈ بنارکھے ہیں جو گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہیں۔

Related posts

تائی کوانڈو چیمپئن شپ: طیبہ اشرف اور سُنبل فاطمہ نے 5 گولڈ اور ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا

محمد نوید

ویرات اور انوشکا کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ، کس ملک میں رہائش اختیارکرینگے؟

محمد نوید

پہلی بار بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں حصہ لینے کیلئے افغان ٹیم پاکستان پہنچ گئی

محمد نوید

Leave a Comment