Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

ہیری بروک نے پاکستان میں پچز کو بیٹنگ کیلئے سازگار قرار دیدیا

راولپنڈی: انگلش ٹیم کے بیٹر ہیری بروک نے پاکستان میں پچز  کو بیٹنگ کے لیے سازگار  قرار دے دیا۔

 پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا۔

 اس سے قبل میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ہیری بروک نے کہا کہ پاکستان میں پچز بیٹنگ کے لیے سازگار ہوتی ہیں، جس طرح کھیلتےہیں ویسے ہی راولپنڈی ٹیسٹ میں بھی کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس بارکنڈیشنز تبدیل ہیں، 2022 میں بہت ہی زیادہ فلیٹ پچ تھیں  اور راولپنڈی ٹیسٹ میں اس باراتنی فلیٹ پچ بنتی دکھائی نہیں دے رہی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو پہلا ٹیسٹ 47 رنز سے ہرادیا تھا اور دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دی تھی۔

Related posts

پنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی فاسٹ بولرز کی اوسط رفتار بنگلادیشی فاسٹ بولرز سے کم رہی

محمد نوید

پی سی بی کے ڈائریکٹر لیگل بلال رضا عہدے سے مستعفی

محمد نوید

جویریہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

محمد نوید

Leave a Comment